سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  150 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  150 روپے اضافے کے ساتھ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 450 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے کا اضافہ  ہوا ، 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 856 روپے پر پہنچ گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 2042 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا  چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 570 روپے ہوگئی۔