ن لیگ نے بلاول سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

ن لیگ نے بلاول سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا
کیپشن: ن لیگ نے بلاول سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

ایک نیوز : وفاق میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت متحرک ہوگئی ، لیگی قیادت نے بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کےمطابق  مسلم لیگ ن نے سیاسی پیش رفت کے لئے پیپلز پارٹی چئیرمین سے ملاقات کے وقت مانگ لیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تاحال ملاقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیاگیا۔  لیگی قیادت پی پی سے معاملات کرنا چاہ رہی ہے ۔  پارٹی قائدین کی ملاقات سے معاملات بہتر ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سازی کیلئے پی پی اور ن لیگ کے مذاکرات طول پکڑ گئے۔ دونوں جماعتیں پیر کو بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں۔دونوں کی رابطہ کمیٹیوں کی اہم بیٹھک اب آج منگل 20 فروری کو پھرلگے گی، قیاس کیا جارہا ہے پی پی اور ن لیگ میں مذاکرات کا چھٹا دور ممکنہ طور پر حتمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیر کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا پانچواں دور اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر شام کے وقت میں ہوا لیکن اس میں حتمی فیصلہ نہ کیا جاسکا۔ اس کے بعد مذاکرات کا اگلا دور اسی رات 10 بجے رکھا گیا لیکن پھر اسے ایک دن کیلئے معطل کردیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد میں مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور دیگر شامل تھے جبکہ ن لیگ کی کمیٹی میں اسحاق ڈار، اعظم نذید تارڑ، ایاز صادق اور دیگر شامل تھے۔