امیر بالاج ٹیپو قتل کیس :پولیس کو اہم شواہد مل گئے

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس :پولیس کو اہم شواہد مل گئے
کیپشن: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس :پولیس کو اہم شواہد مل گئے

ایک نیوز : امیر بالاج ٹیپو  قتل کیس میں پولیس کو مزید اہم شواہد مل گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ قتل کی رات تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کراچی سے بیرون ملک چلا گیا۔  ملزم مظفر 22 سال سے گوگی بٹ کا ذاتی ملازم رہا : قتل کی رات گوگی بٹ لاہور میں ہی موجود تھا۔  پولیس نے گوگی بٹ کی گرفتاری کے لئے مختلف 3مقامات پر چھاپے مارے ،3 گن مین پکڑے گئے ، ملزم مظفر کی بیوی نے پولیس کو کیس کے حوالے سے کافی معلومات فراہم کیں جس سے قتل کیس کو حل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ 

پولیس ذرائع کےمطابق  امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مقامی پولیس چوہنگ کے پاس ہے سی آئی اے پولیس تفتیش میں معاونت کر رہی ہے،