190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 فروری تک ملتوی

Feb 20, 2024 | 10:24 AM

ایک نیوز :احتساب عدالت اسلام آبادمیں  190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی، جج احتساب عدالت نےآج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل عدالت کے نئے تعینات جج ناصرجاوید رانا نےتاحال چارج نہیں لیا، ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کاروائی کے23 فروری تک ملتوی کردیا گیا، گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گذشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں