ویب ڈیسک: افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک کی ڈیزاسٹر منسٹری کے حکام کے مطابق واقعہ میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔افغانستان کے بڑے حصوں میں شدید برف باری ہوئی ہے، تودہ وادی تاٹن کے گاؤں ناکرے سے گزرا جس سے تقریباً 20 گھر تباہ ہو گئے اور مزید برف اور ملبے کے نیچے دب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کاکہنا ہے کہ شدید برف باری اور خراب موسم امدادی ٹیموں کی کارروائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ بادل اور بارش کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نورستان میں نہیں اتر سکتا، برف کے باعث اہم سڑک بند ہے، جس سے “ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا ہے۔”