ویب ڈیسک:بھارت میں 4 ماہ کی بچی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا جس کے بعد اسکا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔
دنیا میں چھوٹی عمر سے لے کر بڑھاپے کو پہنچنے والے افراد اپنے دلچسپ کارناموں کی بدولت نام گینیز بک آف ورلڈکپ میں درج کروالیتے ہیں جو خود سے کوئی نہ کوئی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تاہم بھارت میں ایک ایسی بچی سامنے آئی ہے جو شاید خود سے کروٹ بھی نہ لے سکے، لیکن اس کی بھی کمال مہارت نے اسکا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروادیا۔ ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی اس بچی نے ناقابلِ تصور کارنامہ انجام دیا ہے۔
کائیوالیا نامی اس بچی نے ایک یا دو نہیں بلکہ 120 چیزیں پہچان لیں جن میں جانور، تصاویریں، سبزیاں اور پرندے وغیرہ بھی شامل ہیں۔
کائیوالیا کی والدہ نے اپنی بیچی کی اس حیران کن صلاحیت کو نوٹ کیا اور ویڈیو بناکر اسے نوبیل ورلڈ ریکارڈز کو ارسال کی، جس نے انہیں ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دیا۔
چار ماہ کی بچی کا ورلڈ ریکارڈ، نام گینیز بک میں شامل
Feb 20, 2024 | 00:12 AM