پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا

پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا
کیپشن: Newly elected member of National Assembly of PTI took oath

ایک نیوز :قومی اسمبلی سے استعفے دینے والی پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمود باقی مولوی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا ۔جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے محمود باقی مولوی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، اسپیکر نے ان سے حلف لیا۔

 محمود باقی مولوی کراچی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اجتماعی استعفے دے چکی ہے، جن میں سے 100 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور بھی کئے جاچکے ہیں۔