20 فروری تک پٹھان نے مجموعی طور پر 988 کروڑ کا بزنس کیا

20 فروری تک پٹھان نے مجموعی طور پر 988 کروڑ کا بزنس کیا
کیپشن: As of February 20, Pathan has done a total business of 988 crores

ایک نیوز (فیکٹ چیک)ایک نیوز  نے ایک فیکٹ چیک کیا جس سے معلوم ہوا کہ 20 فروری تک پٹھان نے 988 کروڑ کا بزنس کیا ہے اور اس کو 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں مزید 12 کروڑ درکار ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے 4 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔
فلم ’پٹھان‘ جب سے ریلیز ہوئی ہے دنیا بھر میں باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کررہی ہے یہاں تک کہ اس فلم کے بزنس کرنے کی رفتار دیگر بڑی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئی۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے اب تک 988 کروڑ کا بزنس کیا ہے اور بہت جلد 1000 کروڑ کے ہندسے کو عبور کرنے والی ہے۔
 ایکشن سے بھرپور فلم نے اس اتوار کو بھارت میں 4.30 سے 4.50 کروڑ روپے کمائے، بعدازاں فلم کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کودیکھتے ہوئے اتوار کو فلم کے لیے اسکرینز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا۔
دوسری جانب فلم کے بزنس کے حوالے سے پاکستان کے کچھ میڈیا ادارے یہ خبر چلارہے ہیں کہ فلم نے 19 فروری کو شاندار بزنس کرتے ہوئے 1000 کروڑ کمالیے۔