دہلی میں نجی بائیک کے بطور ٹیکسی  تجارتی استعمال پر پابندی عائد

Feb 20, 2023 | 22:58 PM

ایک نیوز : بھارت کے دارالحکومت دہلی میں نجی بائیک کے بطور ٹیکسی  تجارتی استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔
بھارتی  حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق پابندی کے  نوٹی فیکیشن کے بعد بھی اگر نجی موٹر سائیکل کا استعمال ٹیکسی  کے طور پر کیا گیا تو ان کے چالان کاٹے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

سروس سے وابستہ تمام ایگریگیٹرز کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے پلیٹ فارم (موبائل ایپ/ویب سائٹ) پر بکنگ جاری رکھیں گے تو ان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں ایک لاکھ روپے  تک جرمانہ ہوسکے گا۔
نوٹس کے مطابق پہلی دفعہ جرم پر 5,000 روپے جرمانہ جبکہ دوسری دفعہ  جرم پر 10,000 روپے جرمانہ اور ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ان حالات میں ڈرائیور تین ماہ کے لیے اپنا لائسنس بھی کھو سکتا ہے۔

دہلی حکومت کی طرف سے جاری اس وارننگ کے بعد جو لوگ اپنی پرائیویٹ موٹر سائیکل کو اندھا دھند ایپ پر مبنی بائیک ٹیکسی کی خدمات کے لیے استعمال کرتے ہیں، انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

مزیدخبریں