وزیراعلیٰ سندھ نے6جامعات میں وائس چانسلرمقررکردیئے

وزیراعلیٰ سندھ نے6جامعات میں وائس چانسلرمقررکردیئے
کیپشن: Chief Minister Sindh has appointed Vice Chancellors in 6 universities

ایک نیوز :وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے  6 صوبائی جامعات میں وائس چانسلر مقرر کردیئے۔

ڈاکٹر ثمرین حسین  دائود انجینئرنگ یونیورسٹی، ڈاکٹر طحہ علی مہران انجینئرنگ یونیورسٹی،ڈاکٹر آصف شیخ  آئی بی اے سکھر، بیگم نصرت بھٹو خواتین یونیورسٹی میں ڈاکٹر تہمینہ منگن وائس چانسلر تعینات ہوئیں۔

اروڑ یونیورسٹی سکھر میں زاہد کھنڈ اور اللہ بخش یونیورسٹی جامشورو میں ڈاکٹر اربیلا بھٹو کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔
وائس چانسلرز کی تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری کردیا جائے گا۔