ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے نتائج کااعلان

ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے نتائج کااعلان
کیپشن: MBBS First Professional Result Declaration

ایک نیوز :یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات2022 کے نتائج کااعلان کردیا۔

 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے نتائج ویب سائیٹ پر جاری کردیئے۔42میڈیکل کالجوں کے 5499 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔5031 پاس جبکہ 425فیل قرار پائے۔کامیابی کا تناسب92.21فیصد رہا۔

ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی عالیہ سیف اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان کے سید معیز الحق بخاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔دونوں امیدواروں نے 541/600 نمبر حاصل کیے۔

شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی زینب فاطمہ نے 539نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی علیشا شاہد نے 538نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اناٹومی میں 140، فزیالوجی میں 307، بائیو کیمسٹری میں 210طلبہ نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔

ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات7اپریل سے شروع ہوں گے۔