پی ایس ایل 8 کیلئے براوو کا تیار کردہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ترانہ ریلیز

پی ایس ایل 8 کیلئے براوو کا تیار کردہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ترانہ ریلیز
کیپشن: Quetta Gladiators Anthem Release by Bravo for PSL 8

ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ترانا ’وی آر دی چیمپئن‘ ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈی جے براوو نے بنایا اور گایا ہے۔

اینتھم کے اشعار، میوزک اور بول سب ہی کچھ ڈی جے براوو نے تشکیل دیے ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ڈی جے براوو اس سے قبل بھی کوئٹہ کے لیے ’وی دی گلیڈی ایٹرز‘ بنا چکے ہیں جبکہ ان کا ویسٹ انڈیز کے لیے گایا ہوا گانا ’چیمپئن‘ بہت مشہور ہوا تھا۔