پی ایس ایل8، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے 2کھلاڑی فرنچائزسے الگ ہوگئے

پی ایس ایل8، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے 2کھلاڑی فرنچائزسے الگ ہوگئے
کیپشن: 2 players of PSL 8, Peshawar Zalmi and Karachi Kings parted from the franchise

ایک نیوز :پی ایس ایل8 میں پشاور زلمی میں شامل بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اچانک لیگ چھوڑ کر امریکہ چلے گئے۔کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار  ہوکرالگ ہوگئے۔

شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے، وہ فیملی میں ایک ایمرجنسی کی وجہ سے اسکواڈ کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ ان کی جگہ عظمت اللہ   عمرزئی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کی پشاور زلمی کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پلے آف میں واپسی متوقع ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں عارضی طور پر پی ایس ایل کو چھوڑ کر جارہا ہوں، میں بہت ہی ضروری فیملی معاملہ ہے، پاکستان میں میرے بہت چاہنے والے اور ان کے سامنے کھیلنا بہت ہی اچھا لگتا ہے، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں دوسرے ہاف میں واپس لوٹ کر پشاور زلمی کو پھر سے چیمپئن بنوانے کی مہم کا حصہ بنوں گا۔

کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔  لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔

 محمد عامر انجری کے باعث کراچی کنگز کی ٹیم سے الگ ہوگئے اور محمد عامر اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے.محمد عامر کراچی کنگز کے اگلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ مکمل فٹ ہونے کے بعد محمد عامر دوبارہ کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔