دل کا دورہ پڑنے کے باعث زیر علاج بھارتی اداکار چل بسے

دل کا دورہ پڑنے کے باعث زیر علاج بھارتی اداکار چل بسے
کیپشن: Indian actor died due to heart attack under treatment

ایک نیوز :بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور سیاستدان  نندا موری تراکا رتنا  دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

مشہور بھارتی فلم RRR کے سپر اسٹار ننداموری تراکا رما راؤ جونیئر کے کزن اداکار ننداموری تراکا رتنا کو 27 جنوری کو ضلع چھتور میں ایک سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ بنگلورو کے اسپتال میں داخل تھے۔

تیلگو سنیما کی کئی مشہور شخصیات اور سیاست دانوں نے اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

39 سالہ اداکار ننداموری تراکا رتنا نے 2002 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔