تحریک لبیک پاکستان کےمرکزی رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی

Feb 20, 2023 | 21:38 PM

ایک نیوز : تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار صوبائی اسمبلی قاتلانہ حملےمیں شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق بورے والا میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سمیع اللہ سیال کو زخمی کردیا ۔ سمیع اللہ سیال دفتر میں موجود تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی  سمیع اللہ سیال کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی راہنما چار گولیاں لگیں دو پیٹ میں دو ٹانگوں پر۔سمیع اللہ سیال تحریک لبیک پاکستان کےحلقہ پی پی 229 سے پنجاب اسمبلی کےامیدوار تھے ۔

پولیس کے مطابق  واقعہ نواحی علاقے گگو میں پیش آیا۔ زخمی رہنما کو تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر گگو منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزیدخبریں