ضمنی فنانس بل 2023قومی اسمبلی سے منظور

Feb 20, 2023 | 20:25 PM

 ایک نیوز :قومی اسمبلی سے ضمنی فنانس بل 2023کثرت رائے  سے منظور کرلی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی سے ضمنی فنانس بل 2023کثرت رائے  سے منظورکرلیا گیا ،اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک بزنس کلاس میں فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔جنوبی امریکہ جانے والے بزنس کلاس مسافروں کے لئے ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ روپے ایکسائز ڈیوٹی فکس کردی گئی۔افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس ٹکٹ پر ڈیوٹی 75 ہزار روپے فکس کردی گئی۔یورپی ممالک کے فضائی ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ لاکھ روپے فکس کردی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرقی وسطی ایشیا اور ایشیاء پیسیفک کے ممالک جانے والے مسافروں کے لیے بزنس اور فرسٹ کلاس فضائی ٹکٹوں پر ڈیوٹی ڈیڑھ لاکھ روپے فکس ہوگی۔

مزیدخبریں