ایک نیوز :پی ایس ایل کے آٹھویں سیزنPSL8میں پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے جو پشاور زلمی نے چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
کپتان سرفراز احمد38،جیسن روئے14 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مارٹن گپٹل12 اورمحمد نواز صرف دو سکور بنا سکے۔افتخار احمد 50 اور اوڈین سمتھ25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،عثمان قادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے محمد حارث 18،صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئے ۔ٹام کوہلر 9اور بابر اعظم 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے،روومین پاؤل نے 23گیندوں 36 رنز بنائے،جیمز نیشم 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسین نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی کو ایک میں فتح اور ایک میں شکست ملی ہے۔