عمران خان آج عدالت پر حملہ آور ہیں ، مریم اورنگزیب

Feb 20, 2023 | 19:39 PM

ایک نیوز :وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عمران خان عدالت پر حملہ آور ہے ،سوشل میڈیا پر عدالت پر دھاوا بولنے کی کال دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص پاکستان کی ہر عدالت میں مطلوب ہے ،بار بار طلبی کے باوجود  عدالت پیش نہیں ہوئے ،اسی شخص نے  آئین و قانون کا تماشا بنا رکھا ہے ،مہلت ملنے پر یہ شخص عوام کو عدالت پر حملے کیلئے اکساتا ہے ،کبھی ایمبولینس، کبھی وہیل چیئر، کبھی ریمپ لگ رہی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان مجرم ہے ، ان کو یہ سہولتیں کیوں؟کیا 22کروڑ عوام کو یہ سہولت حاصل ہے ،پہلے کہا عمران خان زمان پارک سے عدالت نہیں آ سکتے،اب کہا جا رہا ہے گاڑی سے نکل کر عدالت نہیں آ سکتے ،ایک شخص سیشن کورٹ کی جج کو دھمکیاں دیتا ہے ، ہائیکورٹ بلاتی ہے تو عمران خان کہتاہے میں نہیں آؤں گا،عمران خان کو حفاظتی ضمانت چاہیے تو عدالت پیش ہوں ۔

مزیدخبریں