ایک نیوز : صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے پر ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا بیان بھی سامنے آگیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر مملکت کے بیان پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صدر کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے فیصلے کرے،صدر مملکت اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں ہمار آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی، ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں ادارے ریوینیو جمع کرنے میں ناکام ہیں بڑے بڑے ادرے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں میں نام نہیں لونگا ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ حقیقت یہ ہے کہ جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہی انکا کوئی حل سوچنا ہو گا،چار ہزار روپے پہ 14 سو 15 سو کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں ، غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں۔