ایک نیوز :اسلام آباد میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق سیکٹر ایچ نائن میں اسپیشل بچوں پر تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ایک نیوز نے تشدد کی فوٹیجز حاصل کر لیں۔نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر ایچ نائن میں بچوں پر تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں کو مختلف اوقات میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سپیشل بچوں پر ظلم کرنے والا سکول کا عملہ ہے۔ ایک نیوز کا موقف جاننے کے لئے متعلقہ سکول سے رابطہ کیا کیا گیا۔کوئی بھی ذمہ دار بات کرنے کو تیار نہیں۔