ایک نیوز: آج کل شادی بیاہ کے موقعوں پر ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ شادی کے لباس سے لے کر فرنیچر اور کمرے کی سجاوٹ ایسی ہو جو دوسروں سے مختلف ہو۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے لباس کے بعد سب سے اہم فوٹو شوٹ ہوتا ہے جو ساری زندگی کے لیے یادگار بن جاتا ہے۔ جنوبی کوریا میں چند دن قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا جب جاپان کے تفریحی پارک میں پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کروارہا تھا کہ اچانک ایک بندریا اپنے بچے کو کمر بٹھائےدلہن کے پاس پہنچ گئی ۔شادی کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
شادی کے وائرل ہونے والے فوٹو شوٹ کی ویڈیو میں دیکھ جا سکتا ہے کہ دولہا دُلہن کے ساتھ ایک بندریا بھی اپنے بچے سمیت بھی موجود ہے۔فوٹیج ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جو دیکھتے دیکھتے ہی وائرل ہو گئی۔