ایک نیوز: اسپیشل جج بینکنگ کورٹ میں اربوں روپےکےبینک فراڈکیس کی سماعت ہوئی جس میں حیسکول آئل کمپنی کے ڈائریکٹر سمیت 17ملزموں کی ضمانت مسترد ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نےحیسکول آئل کمپنی کے ڈائریکٹر فاروق رحمت اللہ سمیت 17ملزموں کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ملزموں میں نیشنل بینک کےافسران بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے نے فیصلے کے بعد ملزموں کوگرفتار کرلیا لیکن ایک ملزم عدالت سےفرار ہوگیا۔ملزم احمد عدالتی فیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔
حیسکول آئل کمپنی نے 2015 میں 18.68 ارب روپے نیشنل بینک سےقرض حاصل کیاتھا اور قرض لینےکیلئے بطورسیکیورٹی تیل رکھوایاگیا لیکن بعد میں بینک افسران کی ملی بھگت سےتیل بھی فروخت کردیاگیا۔