چھوٹے تابوت سب سے بھاری ہوتے ہیں، ترکیہ  قبرستانوں میں دلخراش مناظر

grave yards of turkiye
کیپشن: grave yards of turkiye
سورس: google

 ایک نیوز : Smallest coffins are the heaviest چھوٹے تابوت شاید سب سے بھاری ہوتے ہیں  ، ترکیہ کے قبرستانوں میں جابجا دلخراش مناظر نظر آنے لگے۔

ترکیہ کے خوفناک زلزلے کو 12 دن بیت چلے اور اس عرصے کے دوران  ہزاروں لاکھوں خاندان اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے ۔ لیکن چھوٹے بچوں  کو کھو دینے والے والدین  یا دونوں میں سے بچنے والے کسی  ایک کے دکھ کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا۔

 اسی لئے کہا جاتا ہے کہ چھوٹے تابوت سب سے  بھا ری ہوتے ہیں ۔ ان  ما ں باپ یا اہل خانہ نے اپنے بچوں کے سپرد خاک کرتے وقت قبروں پر ان کے کھلونے ۔ بستے اور دیگر اشیا سجا کر رکھ دی ہیں ۔

 یہ افراد اب ہر رو ز قبرستانوں میں اپنے بچوں کی قبروں پر حاضر ی دے کر ان کو یاد کرتے ہیں ۔ تاہم قبروں پر سجے ان کے کھلونے اور بستے دیکھ کر ہر صاحب دل تڑپ اٹھتا ہے ۔