عوام کے خدمت گار عوام کے سامنے پیش، ڈپٹی کمشنر لاہورکا بڑا اقدام

Feb 20, 2023 | 15:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عوام کے خدمت گار، عوام کے سامنے پیش۔ لاہوریوں کو آزادی اظہار رائے کا حق مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام پابندیاں ہٹا تے ہوئے سوشل میڈیا پر اوپن پالیسی اختیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں براہ راست ڈی سی لاہور کو ٹیگ کر سکیں گے۔شہری اپنے مسائل تصاویر کے ساتھ بھی ڈائریکٹ ڈی سی کو ٹیگ کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری ڈی سی لاہور کو ٹوئٹر پر ان باکس پیغام بھی بھیج سکیں گے۔اس سے قبل ڈی سی لاہور کے آفیشل اکاؤنٹ پر براہ راست رسائی بند تھی۔

ڈی سی لاہور   رافعہ حیدر کا کہناہے کہ شہریوں کی شکایات اور تجاویز براہ راست سننا ہماری سب سے اولین ذمہ داری ہے۔عوام سے وعدہ ہے کہ اوپن ڈور پالیسی ہر سطح پر باقاعدہ نافذ ہوتی نظر آئے گی۔دفتر ہو یا سوشل میڈیا، شہریوں کی آواز کو براہ راست مجھ تک پہنچنا چاہیے۔شہریوں کی رسائی میں رکاوٹ بننے والے افسران یا اہلکاروں کی میرے دفتر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہر شہری کی آواز پوری ایمانداری سے سنی جائے اور ہر ممکن عمل کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں