ایک نیوز : ’’ شہزادے‘‘ کی فلم بھی فلاپ اور ظلم یہ کہ غلط پارکنگ پر ممبئی پولیس نے چالان بھی کاٹ دیا۔
رپورٹ کے مطابق اپنی فلم شہزادہ کی ریلیز سے قبل جب اداکار کارتک آریان ممبئی میں پوجا کیلئے سدھی وینائک مندر گئے تو اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ انکی بدقسمتی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ غلط پارکنگ کی وجہ سے ممبئی پولیس نے نہ صرف چالان کاٹ دیا بلکہ اسے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹ پر ردعمل بھی دے دیا۔
واضح رہے کارتک آریان اپنے والدین کے ساتھ درشن کے لیے مندر پہنچے لیکن ٹریفک قوانین کی وجہ سے کچھ مشکل میں پڑ گئے۔ ٹریفک پولیس نے اداکار کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کو دھندلا کر دیا لیکن گاڑی کی نمبر پلیٹ صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم شہزادہ میں کریتی سینن، پاریش راول، منیشا کوئرالہ اور رونیت رائے بھی ہیں۔ یہ تیلگو فلم الا ویکنتھا پورراملو کا آفیشل ہندی ریمیک ہے جس میں اداکار اللو ارجن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر کم بزنس کیا۔ تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے اندازے کے مطابق، شہزادہ نے اپنے افتتاحی دن 6 کروڑ روپے کمائے۔
Problem? Problem yeh thi ki the car was parked on the wrong side!
— Mumbai Traffic Police (@MTPHereToHelp) February 18, 2023
Don't do the 'Bhool' of thinking that 'Shehzadaas' can flout traffic rules. #RulesAajKalAndForever pic.twitter.com/zrokch9rHl