ایک نیوز: ٹیکس چوری، کمرشل فراڈ، ممنوعہ اشیاء اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کیلئے کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ کسٹمز سے متعلق امور میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے سمری کی منظوری لی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان کسٹمز سے متعلق امور میں تعاون، باہمی معاونت ہوگی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کئی حوالوں سے پاکستان کیلئے فائدہ مند ہوگا، معاہدے سے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی چوری کے خطرات کم ہوں گے۔معاہدے سے متعلق بین الوزارتی مشاورتی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ، دفاع، تجارت اور خارجہ سے مشاورت کی گئی جبکہ وزارت قانون و انصاف سے معاہدے کے مسودے کی توثیق بھی کروائی گئی۔