ایک نیوز: جہانیاں میں بائی پاس چوک پر طالب علموں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2طالب علم زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کےمطابق جہانیاں کے علاقے بائی پاس روڈ پر دو طلبہ گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو طالب علم اور اک شخص زخمی ہوگئے ۔جس میں اک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ میں لڑائی اور فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کارروائی کا اغاز کردیا۔ تا حال فائرنگ کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز کے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوا تھا طلباء نے فائرنگ کرکے تین طلباء کو شدید زخمی کردیا تھا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز کے طلباء کے دو گروہوں کے درمیان شدید گھمسان کا جھگڑا ہوا ہےجس کے نتیجہ میں کچھ طلباء نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر تین طالب علم شدید زخمی ہو گئے تھے۔ موقع پر تھانہ سٹی پولیس نے کچھ طلباء کو گرفتار بھی کرلیا ہےجبکہ زخمی طلباء کا کہنا تھاکہ طلباء کا یہ ایک خطرناک گروہ ہے جوکہ آتشیں اسلحہ اپنے کتابوں والے بیگ میں چھپا کر کالج میں لاتے ہیں۔کچھ روز پہلے پرنسپل کالج ڈاکٹر رانا الطاف نے دوران تلاشی طلباء سے اسلحہ بھی برآمد کیا تھا