غیر معیاری ادویات بنانے پر 2 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

Feb 20, 2023 | 13:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر معیاری ادویہ ساز کمپنیز کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہومیو، ہربل،نیوٹراسوٹیکل ادویہ ساز دو کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کونویل لیبارٹریز، ویلکنز فارما کے پیداواری، درآمدی لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کمپنیز غیر معیاری ادویات کی تیاری میں ملوث پائی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ نے خفیہ اطلاع پر کمپنیز کے پیداواری یونٹس کی انسپکشن کی جس کے بعد کمپنیز کے لائسنس صحت عامہ کے مفاد میں کینسل کئے گئے ہیں۔ کونویل لیبارٹریز کیپسول، گولی، سیرپ،سسپنشن، ساشے تیار کرتی تھی اور کونویل لیبارٹریز کے پیداواری یونٹ کی بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ ویلکنز فارما تکنیکی سٹاف کی غیر موجودگی میں ادویہ سازی کر رہی تھی۔ ویلکنز فارما نے ڈریپ کے کوالٹی و سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی کی۔

ڈریپ نےکمپنیوں کو پیداوار اور ترسیل فوری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے دوا سازی کے لائسنس واپس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈریپ نے لائسنس منسوخی سے قبل کمپنیوں کو شوکاز جاری کئے تھےدوا ساز کمپنیاں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد، سوات میں قائم تھیں اور گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔لائسنس ڈریپ پشاور کی رپورٹ کی روشنی میں کینسل کئے گئے ہیں۔ کونویل لیبارٹریز نے ڈریپ کے کوالٹی و سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ڈریپ انلسٹمنٹ ایویلوایشن کمیٹی نے لائسنس منسوخی کی سفارش کی ہے۔

مزیدخبریں