ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کرانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کےخلاف الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیل پر تحریک انصاف کو کل کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کرانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کےخلاف الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ،قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ہے۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کی تاریخ سےمتعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو کل کیلئے نوٹسزجاری کر دئیے۔