ایک نیوز: مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے، نامعلوم افراد نے قبرستان سے قبر کھود کر نعش چوری کر نے لگے۔
رپورٹ کے مطابق قصور تھانہ صدر کے علاقہ حویلی ورکاں والی کے قبرستان میں دل خراش واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے قبرستان سے قبر کھود کر نعش چوری کر لی۔ نا معلوم افراد ڈیڈباڈی کو قبر سے نکال کر لے گئے جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قبرستان میں پولیس و مقامی افراد بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔ مقامی افراد کا کہناہے کہ قبر 30 سال پرانی اور مرد کی تھی جس سے نعش چوری ہو گئی۔
قصور: قبرستان میں دل خراش واقعہ، نامعلوم افراد نے قبر کھود کر نعش چوری کر لی، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا#AIK NewsNews #BreakingNews pic.twitter.com/DzNWFT0IUs
— AIK News News (@pnnnewspk) February 20, 2023
واضح رہے کہ کراچی میں اب قبریں بھی محفوظ نہیں رہی۔ کراچی کے دلبود قبرستان ملیر میں قبروں سے قیمتی پتھریں چوری ہونے کی وارداتیں ہونے لگی ہیں۔ قبروں سے قیمتی پتھر چوری کرنے والا مبینہ ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کے بعد شہریوں نےمبینہ چوری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ کراچی میں گڈاپ کے علاقے کاٹھوڑ میں 400 سال قدیم قبرستان سے مُردوں کے ڈھانچے چوری ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا تھا اور ایک قبر کے قریب انسانی ہڈیاں پڑی دیکھی گئی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق ایک چرواہے نے قبرستان میں انسانی ہڈیاں پڑی دیکھ کر اہل علاقہ کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ جب وہ یہاں آئے تو ہڈیاں قبر کے قریب بکھری ہوئی تھیں اور ان کی اطلاع پر پولیس پہنچی تھی۔