ایک نیوز:تحریکِ انصاف کےرہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان دھکم پیل برداشت نہیں کرسکتے، لاہورہائیکورٹ جانے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیکیورٹی ایشوزہیں۔ عمران خان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا۔ عمران خان عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، انھوں نے عدالت میں پیش ہونےسے کبھی انکارنہیں کیا۔ عمران خان قاتلانہ حملے کے بعدعدالت نہیں جا رہے۔الیکشن کمیشن دفتر کے باہر پُرامن احتجاج ہوا۔ الیکشن کمیشن دفترکےباہرایک گملابھی نہیں ٹوٹا،احتجاج کرنے پردہشتگردی کامقدمہ درج کردیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان احتجاج میں موجودہی نہیں تھے مقدمہ درج کردیا،احتجاج میں کسی کوتھپڑنہیں مارا گیا،دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگیا۔
شبلی فراز:
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان حملے سے پہلےعدالتوں میں پیش ہوتےرہے۔ سیکیورٹی وجوہات پرگاڑی اندر لے جانے کی اجازت مانگی تھی۔ بدقسمتی سےعمران خان کی گاڑی اندر لے جانے کی اجازت نہیں ملی، عمران خان عدالت میں پیش ہونےکوتیارہیں۔
انھوں نے کہا کہ وکلااب بھی بات کررہےہیں کسی طرح اجازت مل جائے، عمران خان کی صحت کامعاملہ ہے، دھکم پیل برداشت نہیں کرسکتے۔ سیکیورٹی کلیئرنس کےبعد ہی عمران خان پیش ہوسکتے ہیں۔