ایک نیوز: گاڑیوں اورقیمتی موبائل فونزسمیت لگژری اشیاء پراضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگژری اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیدی۔اعلامیے کے مطابق 860 لگژری اشیاء پر 100 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی۔
دوسری جانب گوشت، مچھلی سمیت ان اشیاء پر30 فیصد اضافی کسٹمزڈیوٹی میں31 مارچ تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکٹرانکس کے سامان سمیت لگژری اشیاء پر دونوں ڈیوٹیز کی معیاد21 فروری کوختم ہونا تھی۔