یونیورسٹی پر چے میں شرمناک سوال،لیکچرار فارغ، اعلی سطحی کارروائی کا حکم

Feb 20, 2023 | 11:35 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کومسٹس یونیورسٹی میں انگلش کے امتحان میں انتہائی فحش سوال پوچھنے والے فیکلٹی ممبر کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادنے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو مطلع کیا ہے کہ انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں متنازعہ سوال کرنے والے فیکلٹی ممبر کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔ کومسٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بیچولرز آف الیکٹرکل انجینئرنگ کے انگلش کے امتحان میں بہن بھائی کے آپس میں غیر اخلاقی تعلق کا منظر نامہ پیش کرتے ہوئے انتہائی فحش سوال پوچھ کر طلباءسمیت ہر کسی کی توبہ توبہ کروا دی ۔ جس کے بعد واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے یونیورسٹی کو مراسلہ بھیجا گیا۔  جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بیچولر آف الیکٹرک انجینئرنگ کے  کوئز میں پوچھے گئے انتہائی فحش سوال کا سخت نوٹس لیاہے۔ وزارت کا کہناتھا کہ امتحان میں پوچھا گیا سوال انتہائی قابل اعتراض اور پاکستان کے قوانین کے سخت مخالف ہے جس نے طلباءکے اہلخانہ میں بے چینی پھیلا دی ہے ۔
کومسٹس یونیورسٹی  کی انتظامیہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور ایک ہفتے میں انکوائری رپورٹ منسٹری میں جمع کروائیں ۔ایک ہفتےمیں رپورٹ طلب کرتے ہوئےکہاکہ سوال انتہائی غیراخلاقی اورنصابی قانون کےبرخلاف ہے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ کامیسٹس یونیورسٹی انتظامیہ نے سارا ملبہ پیپر وزیٹنگ لیکچرارپرڈال دیا ،انچارج،کنٹرولرامتحانات، رجسٹرار اورریکٹرجامعہ بری الزمہ قرار قراردیتے ہوئے وزیٹنگ لیکچرار کونوکری سے برخاست کردیا ،وزیٹنگ لیکچرارخیرالبشرکوکامسیٹس میں آئندہ نوکری کیلئے بھی بلیک لسٹ کہ دیا گیاہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے طلباءسے پوچھے جانے والے سوال کا سکرین شاٹ بھی سامنے آ یا ہے۔ امتحان میں ایک پیرگراف کی صورت میں منظر پیش کیا گیا اور طلباءسے کہا گیا کہ اس حوالے سے اپنی سوچ پر مبنی تحریرلکھیں اور ساتھ نتیجہ بھی اخذکریں ، اس کا جواب 400 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے ۔
انتہائی فحش سوال میں پوچھا گیا کہ بہن اور بھائی فرانس میں چھٹیاں منا رہے تھے کہ ایک رات وہ اکیلے تھے اور انہوں نے آپس میں تعلق قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس تعلق کو انہوں نے اپنی ساری زندگی راز رکھنے اور دوبارہ ایسانہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ آپ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں اور کیا ان کیلئے ایسا کرنا ٹھیک تھا ؟مثالوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیں ۔ 

مزیدخبریں