ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ سپیکر نے استعفوں کی منظوری سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا۔
عدالت نے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیااورآئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روک دیئے ،عدالت نے کہا کہ سپیکر کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7 مارچ کو سنا جائے گا۔