روپے نے ڈالر کو پھر دھول چٹا دی

روپے نے ڈالر کو پھر دھول چٹا دی
کیپشن: روپے نے ڈالر کو پھر دھول چٹا دی

ایک نیوز: کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ،امریکی ڈالر سستاہونے لگا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 32 پیسے سستاہونے کے بعد 261  روپے 50پیسےکا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 262 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 464 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 654 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 118 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔