الیکشن کمیشن کا صدر کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

Feb 20, 2023 | 11:02 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی کے عام انتخابات کے معاملے پر ایوان صدر میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ایوان صدر میں مشاورت سے متعلق شرکت پر غور کیاگیا،الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس کیلئے ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

   الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن 19 فروری کو صدر پاکستان کو جواب دے چکا ہے ،الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی 19 فروری والا موقف ہے ،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیرالتوا ہے ،الیکشن کمیشن ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا ۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو شرکت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بذریعہ مراسلہ ایوان صدر کو آگاہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں صوبوں میں انتخاب کا معاملہ عدالتوں میں زیر التواء ہے،زیر التواء معاملہ پر مشاورت میں شریک نہیں ہوسکتے،الیکشن کمیشن نے آج اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

 

مزیدخبریں