اشتعال انگیزتقاریر،کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

Feb 20, 2023 | 17:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:   کیپٹن ر صفدر کیخلاف  اشتعال انگیز   تقاریر کرنےکے کیس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر  کی درخواست پر مصدق عباسی کو بطور گواہ طلب کرنے کے حوالے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن ر صفدر کی مدعت میں سیکٹر کمانڈر مصدق عباسی کو بلانے کی درخواست کو خارج کر دی ہے۔ عدالت نے 17 مارچ کو گواہ طلب کرلیے ہیں۔

 واضح رہے کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے مقدمہ  میں  کپٹین صفدر  عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد  عدالت نےمصدق عباسی کو بطور گواہ طلب کرنے کے حوالے درخواست پر فیصلہ محفوظ  کر لیا۔

 اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے مقدمہ میں مریم نواز کے شوہر کپٹین ر صفدر کے خلاف کیس کی سماعت  ہو ئی، کیپٹین ر صفدر عدالت کے جج روبرو پیش ہوئے تھے۔ کیپٹن (ر) صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف پیش کیا کہ میرے کیس کو 4 سال ہوگئے ہیں لیکن کیس ختم ہی نہیں ہو رہا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی حد تک کیس علیحدہ کر دیں، پروسیکیوشن کو سن کر آج فیصلہ سنا دیں گے۔

عدالت نےمصدق عباسی کو بطور گواہ طلب کرنے کے حوالے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے کہا کہ عدالت 2 بجے فیصلہ سنائے گی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں اشتعال انگریز تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔ایف آئی آر کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ پیشی کے موقع پر ملکی اداروں کے خلاف تقریر کی اور لوگوں کو اکسایا ہے۔

کپٹین ر صفدر کی جانب مصدق عباسی کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست کےمتن میں کہا گیاہے کہ مصدق عباسی نے قانون کے برعکس مقدمہ درج کروایا  ہے۔ مقدمے میں قانون کو  نظر انداز کیا گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-20/news-1676872615-5743.mp4


 

مزیدخبریں