ایک نیوز: بھارت تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور سیاستدان نندا موری تراکا رتنا سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث کئی دنوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہے جس کے بعد انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی فلم RRR کے سپر اسٹار ننداموری تراکا رما راؤ جونیئر کے کزن اداکار ننداموری تراکا رتنا کو 27 جنوری کو ضلع چھتور میں ایک سیاسی ریلی کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ بنگلورو کے ہسپتال میں داخل تھے۔
تیلگو سنیما کی مشہور شخصیات اور سیاست دانوں نے اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کیے اور افسوس کا اظہار کیا۔39 سالہ اداکار ننداموری تراکا رتن نےا 2002 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اداکار کو آخری بار ڈسنی اور ہوٹسٹار کی تیلگو ویب سیریز 9 Hours میں دیکھا گیا تھا۔ رتنا آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کے پوتے ہیں جو کہ ایک مشہور تیلگو اداکار بھی تھے۔
Deeply saddened to know the demise of actor Nandamuri Taraka Ratna.
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) February 18, 2023
Heartfelt condolences to his family and friends at this time of grief. May his Soul Rest in Peace.
Om Shanti???????? pic.twitter.com/XRn28J6afq