گاڑیوں کے ہینڈل کا اصل مقصد  کیا ہے ؟جانیئے

Feb 20, 2023 | 00:36 AM

ایک نیوز : اگر آپ کسی گاڑی میں سفر کر رہے ہیں تو نشست کے ساتھ ایک ہینڈل نظر آئے گا وہ  صرف معذور افراد کیلئے بنایاگیاہے۔

ماہرین کے مطابق کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کسی گاڑی کا وہ حصہ ہے جس کا اصل مقصد بہت کم افراد کو معلوم ہوتا ہے۔زیادہ تر افراد کے خیال میں جب گاڑی تیز چل رہی ہو تو اس ہینڈل کو تھامنے سے جسم کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے یا کم از کم تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔مگر یہ خیال غلط ہے اور اسی وجہ سے ڈرائیورز کی سیٹ کے اوپر یہ ہینڈل موجود نہیں ہوتا۔

یہ ہینڈل بنیادی طور پر ایسے افراد کے لیے ہوتے ہیں جو کسی جسمانی معذوری کے شکار ہوتے ہیں۔یعنی کوئی وہیل چیئر استعمال کرتا ہے تو وہ اس ہینڈل کو تھام کر گاڑی کے اندر بیٹھ سکتا ہے یا باہر نکل سکتا ہے۔

اسی طرح اگر کسی فرد کی ٹانگیں کمزور ہیں اور وہ سفر کے دوران اپنے جسم کو مستحکم پوزیشن میں نہیں رکھ سکتا تو وہ ہینڈل کو تھام کر خود کو درست پوزیشن میں رکھ سکتا ہے۔عام افراد بھی اس ہینڈل کی مدد گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے اپنی ٹانگوں پر زور ڈال سکتے ہیں۔

آسان الفاظ میں یہ ہینڈل گاڑی سے اترنے یا چڑھنے کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں اور یہی ان کا اصل مقصد بھی ہے۔

مزیدخبریں