فیس بک بھی بلیو ٹک لے آیا ،کتنےپیسے دینا ہوں گے ؟

Feb 20, 2023 | 00:30 AM

ایک نیوز :ٹویٹر کے بعد فیس بک اور انسٹا گرام بھی بلیو ٹک پلان سامنے لے آئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ٹویٹر کے بعد فیس بک اور انسٹا گرام نےبھی بلیو ٹک کا اعلان کیا ہے جس کی  قیمت 11.99 ڈالر اور آئی او ایس کیلئے 14.99  ڈالر طے کی گئی ہے ۔  یہ سروس پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع کی جائے گی ۔ دیگر ممالک میں جلد ہی یہ سروس شروع کردی جائے گی ۔فیس بک ، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مالک کمپنی  میٹا نے پریمیم ویریفکیشن سروس کا اعلان کردیا ۔

 زکربرگ نے کہا کہ اس ہفتہ سے ہم میٹا ویریفائیڈ شروع کرنے جارہے ہیں ۔ یہ ایک سبسکرپشن سروس ہے ، جس کے ذریعہ آپ اپنا اکاونٹ ویریفائیڈ کروا پائیں گے ۔ یوزرس اپنے سرکاری آئی ڈی کے ذریعہ اکاونٹ ویریفائیڈ کرا سکیں گے ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے ٹویٹر نے پیڈ سبسکرپشن سروس ٹویٹر بلیو کو پیش کیا تھا ۔ پاکستان  میں ٹویٹر کے یوزرس کو اپنے اکاونٹس میں بلیو ٹک نشان کیلئےآٹھ ڈالر دینے پڑرہے ہیں۔

مزیدخبریں