عادل نے دھوکا دیامگر اسلام کبھی نہیں چھوڑوں گی ،راکھی ساونت

عادل نے دھوکا دیامگر اسلام کبھی نہیں چھوڑوں گی ،راکھ ساونت
کیپشن: عادل نے دھوکا دیامگر اسلام کبھی نہیں چھوڑوں گی ،راکھ ساونت

ایک نیوز :بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ عادل کی وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔
اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں۔انہوں نے کہا کہ عادل کو نماز کے لیے کھینچ کر لاتی تھی اور کہتی تھی کہ نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا۔اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ جنہیں زیادہ دکھ ہیں وہ تہجد کی نماز بھی پڑھیں، میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں۔