ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا مراعات میں اضافے کے لیے تمام جماعتوں میں اتفاق رائے ہو جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا عوام پر مہنگائی کے بم گرانے والوں نے کیا کمال کیا ،پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیاگیا، ایک طرف گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد اور دوسری جانب مراعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا مراعات میں اضافے کے لیے ساری جماعتوں میں اتفاق رائے ہو جاتا ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیاں متحد نہیں ہیں ، اسمبلیوں میں موجود 80 فیصد لوگوں کو ان مراعات کی ضرورت بھی نہیں ہے۔