ایک نیوز: اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی کر دی ،نوٹیفکیشن جاری ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی ہوئی، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم بی بی ٹی یو قیمت 12.55 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کیلئے ہوگا۔