بابر اعظم نے دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

Dec 20, 2024 | 17:39 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ 

جمعرات کو پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 73،کپتان محمد رضوان 80 اور کامران غلام 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کیخلاف  دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری کرنے کے بعد بابر اعظم نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم SENA ممالک( جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کے خلاف تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے اب تک  SENA ممالک کے خلاف 39 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کیریئر میں جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف تمام فارمیٹس میں 38 نصف سنچریاں  سکور کی تھیں۔

مزیدخبریں