برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا

برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا
کیپشن: برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا

ویب ڈیسک:برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا ہے۔ طوفان ’پیا‘ کے سبب 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔  برطانیہ کے نصف شمالی حصوں میں تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  شمالی اسکاٹ لینڈ میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ بارڈر آئر لینڈ، شمالی ویلز اور برمنگھم میں 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خراب موسم کے سبب بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔