ویب ڈیسک:ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے سابق شوہر اداکار عمران اشرف سے طلاق کی وجہ بتادی۔
کرن اشفاق نے ایک پوڈ کاسٹ میں اداکار عمران اشرف سے اپنی شادی ختم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ شادی میں بہت سارے مسائل تھے، شوہر کا سپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے جو میری شادی میں نہیں تھا۔
کرن اشفاق نے بتایا کہ میری امی مجھے ایک ہی بات بولتی تھیں کہ برداشت کرنا اور میری امی ابو کو کچھ نہیں بتاتی تھیں کیوں کہ انہیں پتا تھا کہ جس دن ابو کو پتا چلے گا وہ برداشت نہیں کرسکیں گے اور یہ ہی ہوا، میری طلاق کا پتا چلتے ہی وہ 5،6 دن اسپتال میں داخل رہے، طلاق کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا رہی اور میری اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اپنے بھائیوں سے بات کرتی۔