ایک نیوز :سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی رہائی کے بعد اہم بیان سامنےآگیا۔
سابق سپیکر اسد قیصرکا رہائی کے بعد رہائشگاہ پہنچنے پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ورکرز اور ساتھیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی اور مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔بانی چیئرمین کے ساتھ 28سالہ رفاقت ہے۔ہم نے مشن ایک مقصد کیلئے شروع کی تھی۔اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔آئین کی بالادستی ہوگی۔تمام عوام کے حقوقِ آئین اور قانون کی نظر سے برابر ہوں گے۔یہ ہماری جدوجہد کا حصہ ہیں کے ہم صیح معنوں میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔
اسد قیصر کاکہنا تھا کہ حقیقی آزادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہوں۔کوئی آدمی قانون سے بالاتر نہ ہوں۔میں جتنے دن جیل میں گزارے ہیں ۔میں ابھی اس مفہوم کو صیح مہنعوں میں سمجھا ہوں کےجب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوں ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔