ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سابق سپیکر اسد قیصر کو جیل سے رہا کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق مردان کی مقامی عدالت نے 9مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہےکہ 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا تھا۔
یاد رہےڈپٹی کمشنر صوابی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر واپس لے لیاتھا۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عدالتی حکم پر تھری ایم پی او آرڈر مشروط کرتے ہوئے واپس لے لیا گیاتھا، اور ملزم کو ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔