ویب ڈیسک:بھارت میں چائے دیر سے بنانےکے تنازع پر شوہرنے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔
قتل کا افسوسناک واقعہ دہلی سے متصل غازی آباد کے بھوجپورگاؤں میں پیش آیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ چائے بنانے پر جھگڑے ہوا تو 52 سالہ دھرم ویر نے تلوار جیسی کسی تیز دھار آلہ سے اپنی 50 سالہ بیوی سندری پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق تیز دھار والے آلہ کے پے در پے وار سے متقولہ کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔ پولیس نے دھرم ویر کو سندری کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم سندری پر غصے میں تھا کہ چائے بنانے میں وقت لگے گا جس سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، اور واقعے کے وقت ان کے 4بچے دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔