9مئی کے مظاہروں میں ملوث ملزمان کی فہرست تیار 

Dec 20, 2023 | 19:45 PM

ایک نیوز :پولیس نے 9مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث مطلوب ملزمان کی فہرست تیار کرلی ۔


فہرست میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور کارکنان سمیت 60 افراد ،راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 29 افراد کا نام بھی شامل کیا گیا ۔

فہرست میں حماد اظہر، زلفی بخاری، زرتاج گل، فرخ حبیب اور کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر ،اعجاز خان جازی، واثق قیوم عباسی، سابق  چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی ،سابق صوبائی وزیر راشد حفیظ، عثمان ڈار، زین قریشی کانام شامل ہے ۔ مطلوب ملزمان پر 9 مئی کے واقعات میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ہے۔

 پولیس کی جانب سے مطلوب ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں